نوٹ بندي کے درمیان شادی کے لئے اپنے بینک اکاؤنٹ سے ڈھائی لاکھ روپے تک
نکالنے کی چھوٹ کا غلط استعمال روکنے کے لئے ریزرو بینک (آر بی آئی) نے آج
نئي ہدایات جاری کی ہیں، جس سے حقیقی ضرورت مندوں کی بھی پریشانی بڑھ سکتی
ہے۔
آر بی آئی نے آج
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ لوگ ازدواجی اخراجات کے لئے
بھی اپنے اکاؤنٹ سے اتنا ہی پیسہ نکال سکیں گے جتنا نوٹ بندي کے اعلان سے
پہلے 8 نومبر کو ان کے اکاؤنٹ میں تھا۔اس سے ان لوگوں کو جھٹکا لگے گا جنہوں نے 8 تاریخ سے پہلے ہی نقد خرچ کے لئے پیسے نکالے تھے۔